کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج بروسلز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر افسوس اور گہری تشویش کا اظہار کیا۔
دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گرد
عالمی برادری کو دہشت گردی سے لڑنے کے تئیں عزم سے متزلزل نہیں کرسکتے۔
انہوں نے اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد کم ہونے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ساتھ ساتھ پورا ملک بحران کی اس گھڑی میں بیلجیم کے لوگوں کے ساتھ ہے۔